قسم اول

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پہلی نوع، پہلی طرح، پہلی قسم۔ "سب سے پہلے گرفتھ نے . سفید چوہوں میں قسم دوم (Type) کے نمونیائی کرووں کو داخل کیا اور پھر قسم اوّل (Type) نمونائی کرووں کو جو تپش سے ہلاک کر دیے گئے تھے داخل کیا۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٣٩٠ ) ٢ - اعلٰی یا عمدہ درجے کا، اوّل درجے کا۔ (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسم' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ صفت 'اوّل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے ١٨٩٧ء میں ترجمہ "دعوت اسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پہلی نوع، پہلی طرح، پہلی قسم۔ "سب سے پہلے گرفتھ نے . سفید چوہوں میں قسم دوم (Type) کے نمونیائی کرووں کو داخل کیا اور پھر قسم اوّل (Type) نمونائی کرووں کو جو تپش سے ہلاک کر دیے گئے تھے داخل کیا۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٣٩٠ )

جنس: مذکر